پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی راولپنڈی ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب

Dr Hussain Qadri Participate Workers Convention Rawalpindi

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فروغِ دعوت کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور معاشرے کے تمام طبقات تک تحریک کا پیغام پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔ قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرمایا: بیشک اللہ کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا، یہاں تک کہ وہ اپنے آپ میں خود تبدیلی پیدا نہ کر ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کا مطالعہ کریں تو یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ ہجرتِ مدینہ سے قبل 13 سالہ مکی دور، فکر و نظریہ کی تبدیلی کا اہم مرحلہ تھا۔ اس دور میں آقا کریم ﷺ نے اپنی امت کے زاویۂ نگاہ، سوچنے کے انداز اور فکری بنیادوں کو تبدیل کیا۔ یہ 13 سال محض ایک راستہ نہیں تھے بلکہ اندرونی انقلاب کا دور تھا، جس کے نتیجے میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شخصیت اور کردار میں زبردست تبدیلی آئی۔

انہوں نے کہا کہ فکر و نظر کی تبدیلی یک دم ممکن نہیں ہوتی؛ یہ تدریجاً ہوتی ہے۔ آقا ﷺ نے پہلے صحابہ کے دلوں اور سوچوں کو بدلا، پھر ان کے اعمال اور کردار کو۔ اندرونی تبدیلی کے بغیر ظاہری انقلاب ممکن نہیں۔ کسی بھی معاشرتی یا انفرادی تبدیلی سے پہلے سوچ کو بدلنا لازم ہے۔ اگر سوچ تبدیل نہ ہو تو ہر تبدیلی بے معنی ہو جاتی ہے۔ اصل انقلاب سوچ، نظریے، اور زاویۂ نگاہ کی تبدیلی سے آتا ہے۔

انہوں مزید کہا کہ اللہ رب العزت نے تمام انبیاء کو معلم بنا کر بھیجا کیونکہ استاد ہی سوچ کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جب افراد اپنی ذات کی اصلاح کرتے ہیں تو ایک بدلی ہوئی قوم وجود میں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ منہاج القرآن تجدیدِ دین اور غیرت و ہمیت پیدا کرنے کی تحریک ہے۔ یہ تحریک دینی، اعتقادی، معاشی، اور معاشرتی زاویۂ نگاہ کو بدل رہی ہے۔ تعلیم و تربیت اور صحبت کے ذریعے ایک نئی قوم کی تشکیل ہو رہی ہے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے گی۔ یہی نبوی طریق ہے اور منہاج القرآن اسی شیوے پر عمل پیرا ہے۔ اپنی سرگرمیوں کو اس فکر کے مطابق ترتیب دیں اور معاشرے میں انقلابی فکر کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر جملہ فورمز کے ضلعی ذمہ داران نے اپنے اپنے فورمز کے ذمہ داران کا تعارف کروایا اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے جملہ فورمز کے ذمہ داران کو ورکرز کنونشن کے انعقاد پر اور تحریک منہاج القرآن کے فروغ کے لیے ادا کی گئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی۔ اللہ رب العزت آپ سب کی ان کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطاء فرمائے۔

ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب انجینئر محمد رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ بلوچستان احمد نواز انجم، چودھری رفاقت علی زاہد، قاضی شفیق الرحمن، محمد راشد مصطفوی، راجہ عامر جاوید، ڈویژنل صدر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کرنل ر خالد جاوید، ضلعی صدر راولپنڈی انار خان گوندل، محمد اقبال مصطفوی، شاہد مرسلین، محترم زین، غلام علی خان، علامہ نفیس قادری، علامہ علی اختر اعوان، فیضان الحق، محمد ابراہیم راجہ، فخر الزمان عادل، رابعہ مظہر سمیت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے ضلعی، تحصیلی اور یونین کونسل سطح کے ذمہ داران شریک ہوئے

Dr Hussain Qadri Participate Workers Convention Rawalpindi

Dr Hussain Qadri Participate Workers Convention Rawalpindi

Dr Hussain Qadri Participate Workers Convention Rawalpindi

Dr Hussain Qadri Participate Workers Convention Rawalpindi

Dr Hussain Qadri Participate Workers Convention Rawalpindi

Dr Hussain Qadri Participate Workers Convention Rawalpindi

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top