یونان: منہاج اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شرکت
منہاج اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور تنظیمی و تربیتی گفتگو کی۔
تقریب میں صدر منہاج القرآن یورپین کونسل محمد بلال اُپل، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن بابر شفیع شیخ، امیر تحریک یونان غلام مرتضیٰ قادری، ڈائریکٹر منہاج القرآن یونان حافظ محمد نواز ہزاروی، صدر یونان ارسلان خرم چیمہ، چودھری شہزاد اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی ذیلی تنظیموں کے صدور، ناظمین، اور رفقا و وابستگان نے بھرپور شرکت کی۔
تلاوتِ قرآن پاک کی سعادت علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ استاد محمد لطیف اور راجہ احتشام نے پیش کی۔
صدر ایم کیو آئی یونان ارسلان خرم چیمہ نے نیشنل ایگزیکٹو کونسل اور ذیلی سینٹرز کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ذمہ داران کی محنت اور کارکردگی کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔
ورکرز کنونشن میں تنظیمی امور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داران کو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس دیے۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ حاصل کرنے والے رفقاء و وابستگان کو بھی اسناد پیش کیں۔
تبصرہ