یونان: چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ذیلی مرکز تھیوا کا دورہ

Dr-Hassan-Qadri visits sub center Theva Greece

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ذیلی مرکز تھیوا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ صدر منہاج یورپین کونسل بلال اوپل، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن شیخ بابر شفیع، امیر تحریک یونان غلام مرتضیٰ قادری، ڈائریکٹر علامہ محمد نواز ہزاروی، صدر یونان ارسلان خرم چیمہ، ناظم یونان چوہدری شہزاد اور دیگر معزز شخصیات شریک تھیں۔

ذیلی مرکز تھیوا کے صدر محمد شہباز قادری نے اپنی ایگزیکٹو ٹیم اور کارکنان کے ہمراہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب کا آغاز قاری عبد الوحید صاحب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اور راجہ احتشام نے بارگاہِ رسالت مآب میں ہدیۂ عقیدت پیش کیا۔

صدر ایم کیو آئی یونان ارسلان خرم چیمہ نے مرکز تھیوا کی خریداری کے مراحل پر مشتمل تفصیلی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جسے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خوب سراہا۔ انہوں نے مرکز کی خریداری پر تنظیم کے سرپرست راجہ وسیم، صدر شہباز احمد قادری ، ناظم میاں عزیز احمد اور ان کی ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی، ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا، اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے خصوصی ایوارڈ کا اعلان کیا۔

مزید برآں، اس موقع پر منہاج القرآن ذیلی مرکز برہامی کی قیادت کو ان کی بہترین کارکردگی پر خصوصی شیلڈ حُسنِ کارکردگی دی گئی، جو ان کے کام اور تنظیمی اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی جانب سے ذیلی مرکز تھیوا کو بہترین کارکردگی پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیلڈ دی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن کے مراکز دنیا بھر میں روحانی، تنظیمی اور تعلیمی ترقی کی علامت ہیں، اور تھیوا مرکز کی کامیابیاں اس مشن کا تسلسل ہیں۔

Dr-Hassan-Qadri visits sub center Theva Greece

Dr-Hassan-Qadri visits sub center Theva Greece

Dr-Hassan-Qadri visits sub center Theva Greece

Dr-Hassan-Qadri visits sub center Theva Greece

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top