ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مرکز منہاج القرآن انوفیتا یونان میں منعقدہ میلاد النبی ﷺ کی تقریب میں شرکت و خطاب

Dr-Hasan-Qadri-addressing Milad un Nabi Conference Anopheta Greece

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل انوفیتا یونان کے ذیلی مرکز میں منعقدہ میلاد النبی ﷺ کی پرنور تقریب میں شرکت و خطاب کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیماتِ مصطفیٰ ﷺ انسانیت کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہیں جو ہمیں زندگی کے ہر میدان میں رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ آپ ﷺ کی زندگی کے ہر پہلو میں اخلاق، عدل و انصاف، محبت و شفقت اور ہمدردی کی وہ روشن مثالیں موجود ہیں جو ہماری فلاح کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے نہ صرف فرد کی شخصیت میں نکھار آتا ہے بلکہ پورے معاشرتی نظام میں اصلاح آتی ہے۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنانا چاہیے تاکہ ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت بیان کرتے ہوئے کہا: "اللہ کے بندوں میں سے کچھ بندے ایسے ہیں جنہیں اللہ نے انسانیت کی خدمت کے لیے پیدا کیا ہے، جو دوسروں کی حاجات پوری کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ قیامت کے دن ایسے لوگ سکون اور عزت کے ساتھ اللہ کی طرف لوٹیں گے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ اجتماعی بھلائی اور انسانیت کی خدمت کرنے والوں پر اللہ کی خاص رحمت ہوتی ہے، اور روایت کے مطابق، ان پر ہزاروں فرشتے نازل ہوتے ہیں جو انہیں رحمت کی آغوش میں لے لیتے ہیں۔

انہوں کہا کہ ہمیں اپنی طبیعتوں میں وسعت پیدا کرنی چاہیے، تاکہ ہماری شخصیت دوسروں کے لیے محبت، سکون، اور راحت کا باعث بنے۔

چیئرمین سپریم کونسل نے تنظیمی امور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داران، رفقاء و وابستگان اور ذیلی تنظیمات جن میں مرکز انوفیتا کی ٹیم، مرکز سیماتاری کی ٹیم، حاجی فیصل محمود چوہدری، محمد عامر برنالی، طاہر حسین کو خصوصی شیلڈز دیں

اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نئے مرکز کی تکمیل پر تنظیم کے تمام ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت، جدوجہد، اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر فرد کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں اجر عظیم سے نوازے۔ اور ہم سب کو دین کی خدمت کا وسیلہ بنائے۔ آمین۔

اس تقریب میں صدر منہاج یورپین کونسل بلال اُپل، بابر شفیع شیخ (صدر سکینڈینیوین زون)، امیر تحریک یونان غلام مرتضیٰ قادری، صدر ارسلان خرم چیمہ، علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی، شاہد اکرم، محمد رضوان، امام و خطیب حافظ ریاض حسین قادری، صدر شاہد اکرم، ناظم محمد رضوان، ناظم مالیات پاپا لیاقت علی، صدر نعت کونسل ارشد محمود جہلمی، صدر ویلفیئر محمد اعظم قادری، ناظم ممبرشپ فیصل محمود، نائب صدر امان الحق صاحب، ناظم لائبریری اقرار حسین، نائب ناظم مالیات صوفی سجاد ٹوپہ، نائب ناظم اسجد محمود چوہدری، ناظم رابطہ محمد شاہد قادری، ناظم نشر و اشاعت الطاف حسین بھٹی، صدر یوتھ لیگ ثاقب علی قادری، ناظم یوتھ لیگ محبوب حسین، صدر مسجد کمیٹی میاں پرویز، ناظم مسجد کمیٹی قمر شہزاد، ثاقب علی ثاقی، عمران ہمایوں، بشارت علی جگا، قمر عباس، بابا اقبال بٹ، بابا خالد محمود، زوہیب بشارت، عاقب جاوید، عمران اشرف، عمران الیاس اور علی رضا اور دیگر قائدین و کارکنان شریک ہوئے۔

Dr-Hasan-Qadri-addressing Milad un Nabi Conference Anopheta Greece

Dr-Hasan-Qadri-addressing Milad un Nabi Conference Anopheta Greece

Dr-Hasan-Qadri-addressing Milad un Nabi Conference Anopheta Greece

Dr-Hasan-Qadri-addressing Milad un Nabi Conference Anopheta Greece

Dr-Hasan-Qadri-addressing Milad un Nabi Conference Anopheta Greece

Dr-Hasan-Qadri-addressing Milad un Nabi Conference Anopheta Greece

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top