ڈاکٹر حسین محی الدین 23 ںومبر بروز ہفتہ کو فیصل آباد روانہ ہوں گے

پیر سید ہدایت رسول شاہ کے عرس کی تقریب میں شرکت و خطاب کریں گے

لاہور (19 نومبر2024) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما،کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے بانی فاضل، معروف علمی و روحانی شخصیت پیر سید ہدایت رسول شاہ کے 5ویں سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے23 نومبر (ہفتہ) کو فیصل آباد روانہ ہوں گے۔ تقریب بغدادی پاک فیصل آباد میں منعقد ہو گی۔

پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری عرس کی خصوصی نشست سے خطاب کریں گے، جس میں وہ تعلیمات تعلیمات اور اصلاح احوال پر روشنی ڈالیں گے۔ عرس کی تقریب میں مختلف سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

تقریب میں پیر سید ہدایت رسول شاہ کی دین اسلام، پاکستان، انسانیت اور تحریک منہاج القرآن کےلئے انجام دی جانے والی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top