رسول اکرم ﷺ کی اطاعت نجات کا ذریعہ ہے: علامہ رانا محمد ادریس

دین کی خدمت سے دنیا و آخرت سنورتی ہے، نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

لاہور(22 نومبر 2024) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی نصرت و دین کی خدمت ہر مسلمان کی بنیادی ذمہ داری اور ایمان کا حصہ ہے۔ دین اسلام کی خدمت کا مطلب اللہ کے دین کو پھیلانا، اس کے احکامات پر عمل کرنا اور دوسرے لوگوں تک حکمت و دانائی کے ساتھ پہنچانا ہے۔ رسول اکرم ﷺ کی سنت اور سیرت پر عمل کر کے ہم ان کی تعلیمات کو فروغ دیتے ہیں، یہ دین کی سب سے بڑی خدمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمت اور نرمی کے ساتھ اسلام کی دعوت دینا، قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنا اور لوگوں کو اللہ کی طرف بلانا رسول اکرم ﷺ کی نصرت کا اہم پہلو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین کا علم حاصل کر کے دوسروں کو تعلیم دینا، خاص طور پر بچوں اور نوجوان نسل کو اسلامی اقدار سکھانا دین کی بقا کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر مسلمان اپنے کردار اور اخلاق کو سنوارے۔ رسول اکرم ﷺ کی شخصیت سراپا اخلاق تھی اور ہمیں بھی انہیں کی پیروی کرنی چاہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top