مسلمان زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالیں: علامہ رانا محمد ادریس

دین کے اصولوں کی پیروی میں کامیابی ہے، نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن
جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Rana Idrees Qadri Addressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul islam

لاہور (29 نومبر2024) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ مسلمان زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالیں۔ دین کے اصولوں کی پیروی میں کامیابی ہے۔دین اسلام کی خدمت اور رسول ﷺ کی نصرت ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دین کی درست تشریح اور اس کے اصولوں کی پیروی کرنا ہی انسانیت کی فلاح اور کامیابی کی راہ ہے۔ دین اسلام نے انسانوں کو نہ صرف روحانیت کی بلندیوں تک پہنچنے کی ہدایت دی بلکہ دنیاوی معاملات میں بھی انصاف اور برابری کے اصول وضع کیے ہیں۔ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ دین کی خدمت میں اپنی زندگی گزارے اور اس کا پیغام دوسروں تک پہنچائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اللہ کی رضا حاصل کر سکتے ہیں۔ اللہ کی رضا کے لیے ہر مسلمان پر یہ فرض ہے کہ وہ اپنی زندگی کو اسلام کے اصولوں کے مطابق ڈھالے ۔ خدمت دین کا مطلب صرف تبلیغ کرنا نہیں، بلکہ اس کی روح کو سمجھنا اور اسے عملی طور پر اپنی زندگی میں نافذ کرنا ہے۔ اس کے لیے ہر مسلمان کو اپنی ذمہ داریوں کا شعور اور دینی فریضہ ادا کرنے کا عزم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت دین کے عمل میں نیت کی پاکیزگی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ ہمیں سکھاتی ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے کی جانے والی ہر چھوٹی بڑی کوشش قابلِ قبول ہے، اور یہی ایک مسلمان کی اصل کامیابی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top