شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خوش دامن انتقال کر گئیں
نماز جنازہ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی
لاہور (30 نومبر 2024) بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خوش دامن انتقال کر گئیں۔ مرحومہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نانی جان تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر جھنگ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، علامہ رانا محمد ادریس، جواد حامد، سید مشرف شاہ، شہزاد رسول قادری، قاضی فیض الاسلام، رانا محمدفاروق، حاجی محمد اسحاق، منشا الاسلام، میاں زاہد جاوید، سعید اختر سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنمائوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
مرحومہ الحاج مہر غلام محمد قادری کی بیوہ، صوفی مقصود احمد قادری کی ہمشیرہ، محمد صبغت اللہ قادری، محمد شفقت اللہ قادری، محمد قدرت اللہ قادری اور محمد عظمت اللہ قادری کی والدہ محترمہ تھیں۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنمائوں، نائب ناظمین اعلیٰ نے بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔
تبصرہ