شیخ الاسلام کا منہاج یوتھ لیگ کے یوم تاسیس پر ایوان اقبال میں منعقدہ کنونشن سے خطاب

قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے نوجوان معلم بنیں: ڈاکٹر طاہرالقادری
یوم تاسیس کے کنونش سے خرم نواز گنڈاپور، رانا وحیدشہزاد، ثاقب اظہر، ظفر اقبال کا خطاب

Youth Convention Under Minhaj Youth Leauge

Youth Convention Under Minhaj Youth Leauge

بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نوجوان اسلام کے ترجمان اور امن کے سفیر بنیں۔ تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوان وطن عزیز کا محفوظ مستقبل ہیں۔ قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے نوجوان باعمل معلم کا کردار سنبھالیں۔ تعلیم کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا، ترقی انہیں نصیب ہوتی ہے جو ہمیشہ علم کے سفر کو جاری رکھتے ہیں۔ اپنے کردار کو مضبوط کریں اور قوم کے لئے مشعل راہ بن جائیں، نوجوانوں کا علم، کردار اور مثبت سوچ ہی قوم کی ترقی کی ضمانت ہے۔ قوم کی کردار سازی کے لئے نوجوان معلم بنیں اور ہمیشہ متعلم رہیں، اس قوم کو درد مند، باشعور تعلیم یافتہ اور باعمل اساتذہ کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یوتھ لیگ کے 36ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ہے۔ یہاں علم ہے، محبت ہے، رواداری ہے، اعتدال ہے، شیخ الاسلام اپنے بیٹوں کی طرح یوتھ لیگ کے جوانوں کی تربیت کررہے ہیں، ان کے دلوں میں علم و امن کے چراغ روشن کررہے ہیں۔

یوتھ لیگ کے مرکزی صدر رانا وحید شہزاد نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی اور تربیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نگرانی میں منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر ایک باشعور، ذمہ دار اور محب وطن یوتھ پروان چڑھ رہی ہے۔

جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ڈاکٹر عمران یونس نے استقبالیہ کلمات میں کنونشن میں شریک مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ قومی یوتھ کنونشن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

کنونشن سے ظفر اقبال خان، ثاقب اظہر، سمیت دیگر راہ نماؤں نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن میں بریگیڈیئر(ر) عمر حیات، میاں مرتضی مرتضائی، ڈاکٹر ندیم اسحاق خان، ڈاکٹر حسن فاروق مشوانی، حافظ سلمان اعظم، بشیر خان لودھی، ساجد محمود بھٹی، منصور بلال، شعیب طاہر، بابر چوہدری، منصور قاسم اعوان، اشتیاق حنیف مغل، ملک سعید عالم، طیب ضیاء، پروفیسر ذولفقار، چوہدری امجد، ہارون ثانی، سعید عالم، بابر چودھری، اسماعیل انعام، عبد الحنان طاہر، سدرہ کرامت، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تقریب کے اختتام پر 36ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا، ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔

Youth Convention Under Minhaj Youth Leauge

Youth Convention Under Minhaj Youth Leauge

Youth Convention Under Minhaj Youth Leauge

Youth Convention Under Minhaj Youth Leauge

Youth Convention Under Minhaj Youth Leauge

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top