قرآن کریم روحانی اور اخلاقی تربیت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے: قاری خالد حمید کاظمی

قرآن حکیم کی تلاوت تجوید کے اصولوں کے مطابق کریں: وائس پرنسپل
تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب

Training-session held اtthe Tahfiz-ul-Quran Institute

لاہور (24 نومبر2024) تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کی خصوصی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وائس پرنسپل قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے کہا ہے کہ قرآن کریم کا پڑھنا ہر مسلمان پر لازم ہے یہ وہ کتاب ہے جو اللہ نے انسانوں کی ہدایت کےلئے نازل فرمائی۔ قرآن حکیم مکمل ضابطہ حیات ہےجو زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ قاری خالد حمید کاظمی نے کہا کہ قرآن کریم مسلمانوں کی روحانی اور اخلاقی تربیت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنا اور اس پر عمل کرنا ہر مسلمان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی زندگی میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم کی تلاوت تجوید کے اصولوں کے مطابق کریں تاکہ ہر حرف صحیح ادا ہوا۔تلاوت کے دوران قرآن حکیم کے مفہوم اور مونیٰ پر غور کریں تاکہ اس کے پیغام کو دل میں اتارا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ’’ تم میں سب سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے‘‘۔ تربیتی نشست میں تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top