ملکی تاریخ کا علماء کرام کا سب سے بڑا تدریسی اجتماع 15دسمبر 2024ء کو منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہوگا
لاہور (6 دسمبر 2024ء) پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا علمائے کرام کا تدریسی اجتماع 15دسمبر 2024ء کو منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہورہا ہے۔ یہ تدریسی اجتماع ”ختم بخاری شریف“ کے عنوان سے ہوگا۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علم و فن حدیث پر لیکچر دیں گے۔ اس تدریسی اجتماع کی خصوصیت یہ ہے کہ ملک بھر سے 8 ہزار سے زائد علماء، مفسرین، فن حدیث کے اساتذہ اور سینئر کلاسز کے طلبہ شریک ہونگے، تمام مسالک کے علمائے کرام نے بھی شرکت کے لئے آن لائن رجسٹریشن حاصل کی ہے۔
”ختم بخاری شریف“ میں ملک بھر سے 2 ہزار سے زائد خواتین سکالرز بھی شریک ہونگی۔ ختم بخاری شریف کے تدریسی اجتماع کے شرکاء کو اختتام پر مختصر واسطے کے ساتھ ”خصوصی اجازات“ سے بھی نوازا جائے گا۔ ”ختم بخاری شریف“ کے اس خصوصی تدریسی اجتماع کا نظام المدارس پاکستان نے اہتمام کیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کینیڈا سے آن لائن لیکچر دیں گے۔
تبصرہ