خدمت دین و انسانیت کی خدمت کے اعمال توشہ آخرت ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

منہاج القرآن علم، امن، اعتدال اور خدمت انسانیت کی تحریک ہے: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل
ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ایوارڈ تقریب 2024 سے خطاب
ڈائریکٹر شاہد لطیف نے شرکاء تقریب کو خوش آمدید کہاحاجی محمد امین القادری، نصر اللہ خان، محمد علی کی شرکت

Awards Ceremony Under Directorate of Resources MQi

لاہور (10 دسمبر 2024) تحریک منہاج القرآن ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام ایوارڈ تقریب 2024 میں نصرت دین و خدمت دین میں پیش پیش احباب کی خدمات پر انھیں خراج تحسین اور ایوارڈ پیش کیے گئےجو احباب اس خدمت کے دوران اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ان کی اولادوں کو ایوارڈز دیے گئے، ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ خدمت دین، نصرت دین، اور انسانیت کی خدمت کے اعمال توشہ آخرت ہیں، یہ نیکیاں کبھی رائیگاں نہ جائیں گی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آئندہ نسلوں کے اخلاق و کردار اور ایمان کی حفاظت کے لیے عالمگیر مساعی جاری رکھے ہوئے ہیں، منہاج القرآن علم، امن، اعتدال اور خدمت انسانیت کے فروغ کی تحریک ہے، منہاج القرآن عدم برداشت، نفرت، تقسیم و انتشار کے اس دور میں اتحاد بین المسلمین اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دین کی ترویج و اشاعت اور فروغ کے لئے خرچ کیے گئے وسائل اور بروئے کار لائی جانے والی توانائیاں یوم آخرت آپ کے کام آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جسے نظر بد کہا جاتا ہے درحقیقت وہ بداعمال کا ردعمل ہوتا ہے اگر نظر بد سے محفوظ رہنا چاہتے ہو تو لوگوں کو ستانا اور اپنی اچھائیوں پر اترانا بند کر دیں، اطاعت و قناعت اور اعتدال و عاجزی والی زندگی اختیار کریں۔ منہاج القرآن نے امہ کے بچوں، بچیوں اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بین الاقوامی معیار کے تعلیمی انسٹی ٹیوٹس قائم کیے، یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی کفالت کے سٹیٹ آف دی آرٹ ادارے قائم کیے، مخیر حضرات کو ان فلاحی اداروں کے دورہ کی دعوت عام ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل نے خراج تحسین پیش کرنے کی عظیم الشان تقریب منعقد کرنے پر ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف اور سینئر راہنما حاجی محمد امین قادری اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔

ڈائریکٹر شاہد لطیف نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور شرکاء تقریب کو خوش آمدید کہا۔

تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افئیرز نوراللہ صدیقی، حاجی محمد امین القادری، نصر اللہ خان، محمد علی، شاہد حسین معروف، رانا محمد شکیل، عرفان بٹ، عامر سعید، احمد بلال، کاشف امین، سیٹھ افتخار، رانا محمد عقیل، ملک شمیم نمبردار، آصف سلہریہ ایڈوکیٹ، مقصود احمد گورائیہ، میاں منظور حسین سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top