اسلام نے اجتماعیت کا ضابطہ حیات دیا: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

الحاد اور فکری انتشار سے بچنے کیلئے انفرادیت کی بجائے اجتماعیت اختیار کریں
گھروں اور پیشہ وارانہ زندگی میں ”میں“ کی جگہ ”ہم“ کا لفظ استعمال کریں، فکری نشست سے خطاب

Dr Hassan Qadri addresses Tarbyti session at Markaz MQi

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں فکری تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے انسانیت کو اجتماعیت کا ضابطہ حیات عطا کیا۔ فتنہ الحاد، تکفیری خیالات اور فکری انتشار سے بچنے کے لئے انفرادیت کی بجائے اجتماعیت اختیار کریں اورہر نوع کی فرقہ واریت کو مسترد کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گھروں اور پیشہ وارانہ زندگی میں دوسروں کی خدمات کا اعتراف کرنا سیکھیں۔ ”میں“ کی جگہ ”ہم“ کا لفظ استعمال کریں، جماعت پر اللہ کا ہاتھ ہوتا ہے، مشاورت اور ٹیم ورک سے بڑے بڑے مشکل اہداف بآسانی حاصل ہو جاتے ہیں۔ اس مشاورتی رویے سے باہمی اعتماد میں اضافہ اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے، شیطان کو اپنی عبادات پر بڑا زعم تھا اور اسی تکبر اور ”میں“ نے اُسے قیامت تک کے لئے راندہ درگاہ بنادیا۔

انہوں نے اجتماعیت کی افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبادات میں بھی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو اجتماعیت پسند ہے، باجماعت نماز کی ادائیگی کا ثواب انفرادی طور پر ادا کی جانے والی نماز سے کئی گناہ زیادہ ہے، فریضہ حج کی ادائیگی میں اجتماعیت اعمال کو پرنور بنا دیتی ہے، قرآن کا حکم ہے ”لاتفرقو“ یعنی ٹولیوں اور فرقوں میں مت بٹو، فرقہ واریت سے اتحاد و یکجہتی کو نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علم کی بنیادپر تمام مکتب فکر کو ہمیشہ جمع کیا ہے، 15 دسمبر کو وطن عزیز میں ختم صحیح البخاری کے تاریخی موقع پر ملک بھر سے ہزار ہا علما و مشائخ کو جمع کیا گیا جس کے ان شا اللہ تعالیٰ دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یہ پیغام ہے کہ اُمت علم و تحقیق کی بنیاد پر متحد ہو۔

Dr Hassan Qadri addresses Tarbyti session at Markaz MQi

Dr Hassan Qadri addresses Tarbyti session at Markaz MQi

Dr Hassan Qadri addresses Tarbyti session at Markaz MQi

Dr Hassan Qadri addresses Tarbyti session at Markaz MQi

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top