منہاج القرآن انٹر فیتھ کے زیراہتمام دعائیہ تقریب 30 دسمبر بروز سوموار کو ہو گی
تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ہوں گے
تمام مذاہب اور مسالک کے نمائندےشرکت کریں گے
لاہور (28دسمبر2024) انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام خصوصی تقریب 30 دسمبر( پیر) کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں منعقد ہو گی۔ تقریب میں تمام مذاہب و مسالک کے رہنما شریک ہوں گے اور بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا جائے گا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ہوں گے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے دعوت نامہ ارسال کر دیا ہے۔ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور کریں گے۔
تقریب میں بشپ آزاد مارشل (ماڈریٹر چرچ آف پاکستان)، بشپ ندیم کامران (بشپ آف لاہور)، ریورنڈ رابن قمر (ماڈریٹر پریسبیٹرین چرچ آف پاکستان)، فادر جیمز چنن (ڈائریکٹر پیس سینٹر لاہور)، فادر پاسکل پولوس (ڈومینکن کیتھولک چرچ آف پاکستان)، پاسٹر ڈاکٹر مجید ایبل (نو لکھا پریسبیٹیرین چرچ لاہور)، فادر اشفاق انتھنی (سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ لاہور)، پنڈت امرناتھ رندھاوا (شری بالمیک سوامی مندر لاہور)، پنڈت ڈاکٹر سروابھوما ناز (ہندوازم سکالر منہاج یونیورسٹی لاہور)، پنڈت کاشی رام (شری کرشنا مندر لاہور)، سردار بشن سنگھ (کنوینئر انٹرفیتھ کمیٹی LCCI)، سردار درشن سنگھ (ایم ڈی سنگھ برادرز)، سردار رنجیت سنگھ (ہیڈ گرنتھی گوردوارا ڈیرہ صاحب لاہور)، اور ڈاکٹر رویا مفیدی (بہائی فیتھ) سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔
تبصرہ