ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی میاں منظور احمد وٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین نے اپنی کتاب’’ریاست مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ دی
ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے لائق فائق صاحبزادگان دین کی خدمت کر رہے ہیں:میاں منظور وٹو

Manzoor Wattoo calls on Dr Hassan Mohi ud Din Qadri

لاہور (1 جنوری 2025) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، سینئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو سے ملاقات کی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے ان کی خیریت دریافت کی اور کامل صحت یابی کےلئے دعا کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے میاں منظور احمد وٹو کو اپنی شہرہ آفاق کتاب ’’ریاست مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ دی اور کہا کہ ریاست مدینہ کا ماڈل آج بھی قابل عمل اور اس ماڈل میں امہ کو درپیش سیاسی، اقتصادی، انتظامی مسائل کا حل موجود ہے۔ تاجدار کائنات نے دستور مدینہ کے ذریعے تمام اکائیوں کو متحد کر کے ایک قوم، امت اور وحدت کا تصور دیا۔

میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمیت، فروغ علم وامن کےلئے گرانقدر خدمات کا ہمیشہ سے معترف رہا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ ان کے صاحبزادگان ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین اور مخلوق خدا کی خدمت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس، ریاض احمد سدیدی، میاں نواب علی، محمد علی خان لودھی، ادریس سیماب، محمد حنیف رحمانی، قاری ریاست علی چدھڑ، رانا سرفراز احمد، میاں تنویر احمد وٹو، محمد ریاض ہاشمی، بشیر احمد رحمانی، حاجی عنایت، میاں شاہجہان وٹو، دیوان جہانگیر موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top