گورنر پنجاب کا منہاج القرآن کے زیراہتمام قائم فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

Governor Punjab visits Farid E Millat Research Institute established by Minhaj ul Quran

لاہور(31 دسمبر 2024) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے منہاج القرآن کے تحقیقی ادارے فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا خصوصی دورہ کیا جہاں ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق رانا نے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری تصنیف کردہ 7سو سے زائد کتب کا تعارف پیش کیا اور ریسرچ سیل جو 39ہزار سے زائد کتب کی ریفرنس لائبریری پر مشتمل ہے کہ متعلق تفصیل سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک صاحب مطالعہ شخصیت ہیں وہ جو بات بھی کرتے ہیں نپی تلی ہوتی ہے وہ متنازعہ امور پر بھی بات اس انداز سے کرتے ہیں کہ مخالفین کی دل آزاری نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد امت کی اس دور میں ایک مضبوط اور توانا آواز ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی اچھی نیت اور پر خلوص کوششوں کی وجہ سے آج منہاج القرآن دنیا کے ہر ملک میں موجود ہے۔ میں خود بھی ڈاکٹر صاحب کے خطابات سنتا ہوں۔

فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ان کے ہمراہ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈ(ر) عمر حیات، راجہ زاہد محمود، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرزنور اللہ صدیقی، شہزاد رسول،عبد الحفیظ چوہدری و دیگر موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top