18 ہزار سے زائد مدارس میں25لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں: ڈاکٹر میر آصف اکبر
صدارتی آرڈیننس سمیت ریاستی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں
دینی مدارس کے محفوظ قانونی و تعلیمی مستقبل کےلئے سب کو مل کر چلنا ہے: ناظم اعلیٰ نظام المدارس
لاہور (31 دسمبر 2024) نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ 18 ہزار6 سو مدارس اور ان میں زیرتعلیم 25 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کے قانونی تحفظ کے لئے صدارتی آرڈیننس سمیت ریاستی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صدارتی آرڈیننس کے اجرا پر مدارس دینیہ کے بورڈز کے تحفظات کا ازالہ دینی مدارس کے مستقبل کےلئے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل ہونی چاہئے۔ مدارس دینیہ میں زیر تعلیم طلبہ کو پیشہ ورانہ تعلیم، ٹیچرز ٹریننگ دینے سے، عصری تقاضوں کے مطابق نصاب میں اصلاحات لانےسے اور فول پروف امتحانی نظام اختیار کرنے سے دینی مدرسوں کا وقار اور معیار بڑھے گا اور انہیں قانونی تشخص حاصل ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے وزارت مذہبی تعلیم کے ساتھ مدارس کی رجسٹریشن کو معتبر قرار دے کر اس کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم کسی کے خلاف نہیں ہم چاہتے ہیں کہ مدارس کا باوقار تعلیمی تشخص بحال ہو اور یہاں کے فارغ التحصیل طلبہ زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ دینی مدارس کے محفوظ تعلیمی مستقبل کےلئے سب کو مل کر چلنا ہے۔
تبصرہ