منہاج القرآن کے راہنما شاہد لطیف منہاجینز فورم کے صدر مقرر
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور و دیگر کی مبارک باد
لاہور(8 جنوری 2025ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے راہنما علامہ شاہد لطیف منہاجینز فورم کے صدر مقرر، یہ فیصلہ گزشتہ روز منہاجینز فورم کے اجلاس میں کیا گیا، مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شاہد لطیف کو صدر مقرر ہونے پر مبارک باد دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فارغ التحصیل سکالرز اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ مصطفوی تعلیمات کے فروغ کے لئے کردار ادا کریں دین خدمت خلق، اخوت و مساوات کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مصطفوی تعلیمات پر 100 فیصد عمل کر لیا جائے تو امت کا کوئی فرد ناخواندہ رہے گا اور نہ ہی بھوکا سوئے گا۔
انہوں نے کہا کہ زندگی کی دوڑ میں کسی وجہ سے پیچھے رہ جانے والوں کا سہارا بنو، دکھی انسانیت کی خدمت کا نام اسلام ہے، منہاجینز فورم کے اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈاکٹر نعیم انور نعمانی، علامہ رانا محمد ادریس، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، شاہد لطیف، جواد حامد، عبدالستار منہاجین، عین الحق بغدادی، علامہ ظہیر احمد نقشبندی، یوسف منہاجین، ڈاکٹر محمد افضل قادری، شہزاد رسول، حافظ غلام فرید، تاج الدین کالامی، محب اللہ اظہر، ثناء اللہ طاہر، علامہ فیاض بشیر، عابد بشیر، ظہیر احمد اسنادی، ڈاکٹر محمد اجمل، ڈاکٹر حافظ ظہیر، ڈاکٹر زوہیر احمد صدیقی، آفتاب خان، محمد یامین،علامہ صابر وٹو، منشاء الاسلام، علامہ محمود مسعود، عائشہ شبیر، رافعہ عروج ملک سمیت منہاجین فورمز کے ممبرز نے شرکت کی۔
تبصرہ