نظام المدارس کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم فروری سے ہوگا

ملک بھر میں سینکڑوں امتحانی سنٹر قائم کیے گئے ہیں، ناظم امتحانات

Nizam ul Madris Pakistan 2025

لاہور (14 جنوری 2025ء) نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات یکم فروری سے شروع ہونگے، ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف مذہبی تعلیم کے طے شدہ ضوابط کے مطابق منعقد ہو رہے ہیں، ملک بھر میں سینکڑوں امتحانی سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں ہزارہا طلبہ و طالبات امتحان دیں گے۔ امتحانی سنٹرز کی آن لائن مانیٹرنگ کے لیے مرکزی دفتر میں ای مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے، پرچہ سوالات کی فراہمی کا فول پروف بندوبست کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام کو شفاف بنائے بغیر تعلیمی معیار کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا، شفاف امتحانات نظام المدارس پاکستان کی پہچان ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top