لاہور: آغوش گرائمر سکول المنیر کیمپس کی افتتاحی تقریب
آغوش کمپلیکس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے صوئے آصل روڈ پر نئے آغوش گرائمر سکول و تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ "المنیر کیمپس" کا افتتاح کیا۔
ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے المنیر کیمپس کی موجودہ اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغوش کمپلیکس کے نئے المنیر کیمپس کا قیام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خواب کی تعبیر ہے، جو 20 سال پہلے خدمتِ انسانیت کے اس سفر کا آغاز کر کے ہمارے لیے مشعلِ راہ بنے۔ آج آغوش کمپلیکس تعلیم، تحفیظ، اور یتیم بچوں کی کفالت کے میدان میں مثالی خدمات انجام دے رہا ہے۔ اللہ کی مخلوق کی خدمت، اللہ کی محبت کا بہترین ذریعہ ہے۔
المنیر کیمپس میں آغوش گرائمر سکول اور تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کی کلاسز کا آغاز اور طلباء کے قیام کا مکمل انتظام موجود ہو گا۔ یہ تعلیمی منصوبہ اہلِ علاقہ کے لیے دینی و دنیاوی تعلیم کے حصول میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ المنیر کیمپس کو مزید ترقی عطا فرمائے اور اسے تعلیم اور خدمتِ خلق کا ذریعہ بنائے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے المنیر کیمپس کیلئے عمارت عطیہ کرنے اور تعمیر میں حصہ لینے والے معززینِ علاقہ کو مبارک باد دی، اور توفیقات میں اضافہ کیلئے دعا کی۔
افتتاحی تقریب میں حاجی محمد افضل، علامہ عباس نقشبندی، پروفیسر ذوالفقار (صدر منہاج القرآن لاہور)، عمران ظفر بٹ، رمضان ایوبی، قاری خالد حمید کاظمی، قاری ریاست علی چدھڑ، محترمہ رومانہ مبشر، مظہر اقبال سعیدی (ایڈمنسٹریٹر المنیر کیمپس)، چودھری عبدالحفیظ نمبردار، محترم میاں فیصل، قاری بشیر احمد، ڈاکٹر شاکر حسین، اصغر علی ساجد، پروفیسر اقبال نظر، مفتی خلیل قادری اور معززینِ علاقہ شریک تھے۔
تبصرہ