نظم و ضبط کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوتی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین کا اوسلو میں تربیتی نشست سے خطاب
تقریب میں صدرمنہاج القرآن یورپین کونسل بلال اُپل و دیگر راہ نماؤں کی شرکت و اظہار خیال

Dr Hassan Qadri Addresses Workers Convention of MQI Norway

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناروے (اوسلو) میں ورکرز کنونشن سے نظم و ضبط، اتحاد اور لیڈرشپ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں محنت اور خدمات کے مطلوبہ نتائج نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قیادت کی مہیا کی گئی گائیڈ لائن پر عمل پیرا رہنے سے حاصل ہوتے ہیں، فیصلہ کن نتائج کیلیے اطاعت امیر مرکزی نکتہ ہے، جب آپ کسی تحریک کے نصب العین اور نصب العین دینے والوں کو اپنا قائد تسلیم کرتے ہیں تو پھر مکمل وابستگی قائم رکھتے ہوئے قائد کے دیئے ہوئے لائحہ عمل اور ان کی ہدایات پر مکمل عمل کریں، عمل اور کامل اطاعت کے بغیر محبت کے دعوے کھوکھلے ہوتے ہیں، اطاعت امیر، نظم و ضبط اور اتحاد کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوتی، نظم و ضبط کے بغیر سالوں کی محنت اور کارنامے خالی صفحات کی مانند ہوتے ہیں۔

کنونشن میں قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں بلال اپل (صدر منہاج یورپین کونسل)، علی عمران، محمد، اویس اعجاز، عاطف رؤف، حسن بشیر، عطا المصطفی محمود، عبداللہ ارشد ثمین شبیر ثمینہ بھٹی، ڈاکٹر نازیہ بتول، اقراء مشتاق، ثمینہ اسحاق، سائرہ نثار فاطمہ صدیق، حیات المیر خان، عرفان انصاری، ناظم علی، آصف جاوید، رضوان چوہدری، شفیق صدیقی طاہر، اقراء اعجاز، فیض عالم اور ناروے کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آخر میں ایم کیو آئی کے پیغام کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے والے کارکنان کو شیلڈز اور اسناد دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top