واقعہ معراج النبی ﷺ ایمان کی تقویت کا ذریعہ ہے: علامہ رانا محمد ادریس

نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جامع شیخ الاسلام میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب

Rana Idrees Qadri Addressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul islam

لاہور (24 جنوری 2025) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج النبی ﷺ اسلام کا ایک عظیم معجزہ اور عقیدہ ہے، جو نبی اکرم ﷺ کی صداقت اور مقام نبوت کی عظمت کوثابت کرتا ہے۔ یہ معجزہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کامل کا مظہر اور مومنوں کے ایمان بالغیب کو تقویت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معراج کا سفر جسمانی اور روحانی دونوں لحاظ سے ہوا، اور اس رات اللہ تعالیٰ نے نماز کو اپنے قرب کا ذریعہ بنایا۔ معراج النبی ﷺ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے عبادات، تقویٰ، اور اخلاق کو اپنانا لازم ہے۔علامہ رانا محمد ادریس نے معراج کی حقانیت کو اسلام کی سچائی کی واضح دلیل قرار دیا اور کہا کہ یہ امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں معراج کے پیغام کو سمجھ کر اپنی زندگیوں میں ایمان کی روشنی پیدا کرنی ہوگی اور نئی نسل کو اس کے ایمانی فیوض و برکات سے آگاہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنی شہرہ آفاق تصنیف’’معراج النبی ﷺ‘‘ میں نہ صرف اس معجزہ کی جملہ جزئیات کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے بلکہ اس ضمن میں وارد ہونے والے تمام سوالات کا شافی جواب بھی دیا ہے۔علما کرام محقیقین اور اسلامیات کے طلبہ اس کتاب کا ضرور مطالعہ کریں۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو دین اسلام کے ساتھ مضبوطی سے جڑنے کی توفیق عطا فرمائے

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top