تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ اور آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام سالانہ تقریبِ تقسیمِ اسناد

Annual Prize Distribution Ceremony in Aghosh Complex

منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قرآت و تحفیظ القرآن اور آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام قرآن کریم حفظ کرنے والے اور گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ اسناد آغوش کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب کی صدارت کی۔ تقریب میں خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سمیت اہم مذہبی، علمی و سماجی شخصیات، اساتذہ، اور بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن فی زمانہ خدمت قرآن اور خدمت خلق کی عظیم الشان تحریک ہے۔ یہ تحریک قرآن کے منہج پر ہے۔ یہاں طلبا و طالبات کو قرآن مجید کی تعلیم دی جارہی ہے میں اس خدمت پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حفظِ قرآن مکمل کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور اس عظیم سعادت پر انہیں قابلِ رشک قرار دیا۔ انہوں نے تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور تمام عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کو ہزاروں حفاظ و حافظات تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اور یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات زندگی کے مختلف شعبہ جات میں دین کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ تحریکِ منہاج القرآن طلبہ کو نہ صرف قرآن حفظ کرواتی ہے بلکہ ان کی اخلاقی و عملی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتی ہے، تاکہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنیں۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ انسان کی زندگی کا بنیادی مقصد عبادتِ خداوندی اور خدمتِ انسانیت ہے، اور یہ تبھی مکمل ہو سکتا ہے جب انسان صحیح علم حاصل کرے اور اس پر عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کی اصل بنیاد دولت، شہرت اور طاقت نہیں بلکہ حقیقی طاقت علم اور تقویٰ میں ہے۔ یہی ہر عزت و رتبے کی بنیاد ہے اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بھی یہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقویٰ تربیت سے ملتا ہے اور کردار سنوارتا ہے۔ تقویٰ دل کی وسعت دیتا ہے، جبکہ علم وسعتِ نظری عطا کرتا ہے۔ جب یہ دونوں یکجا ہو جائیں تو محمدی کردار تشکیل پاتا ہے۔

انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کا درد اپنے دل میں پیدا کریں، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات پر عمل کریں، اپنے کردار کو سنواریں اور معاشرے کی فلاح کے لیے کام کریں۔ زندگی میں ایمانداری، اخلاص اور تقویٰ کو اختیار کریں تاکہ نہ صرف خود کامیاب ہوں بلکہ اپنے ادارے کی پہچان بھی بہتر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ حفظِ قرآن اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، جو صرف منتخب لوگوں کو عطا کی جاتی ہے۔ آغوش آرفن کیئر ہوم کے طلبہ پر یہ اللہ کی خاص کرم نوازی ہے، انہیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے اور ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہیں۔ آخر میں، انہوں نے فرمایا کہ حقیقی کامیابی ان دو پہلوؤں کو مکمل کرنے میں ہے: عبادتِ خداوندی اور خدمتِ خلق۔ جو شخص ان دونوں پہلوؤں کو مکمل کرتا ہے، وہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہے۔

قرآن مجید حفظ کرنے والے 100 سے زائد طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی، محترمہ فضہ حسین قادری، بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری علی اکبر، فضہ حسین قادری، مس رومانہ مبشر، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال اور پرنسپل تحفیظ القرآن علامہ عباس نقشبندی، میاں زاہد اسلام، عمران ظفر بٹ، الطاف حسین رندھاوا، اور عمارہ نے طلبا و طالبات میں اسناد اور کارکردگی شیلڈز تقسیم کیں۔

تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، نائب صدر میاں زاہد اسلام، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، سہیل رضا، الطاف رندھاوا، عبدالستار سراج اور عمارہ مقصود نے حفاظ اور حافظات میں اسناد تقسیم کیں۔ اس کے علاوہ جی ایم ملک، حاجی منظور حسین، سید امجد علی شاہ، قاری خالد حمید کاظمی، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، نعیم جوڑا، نوید بٹ، ملک ارشد، بابر جاوید بٹ، حاجی محمد اسحاق، شہزاد رسول، حافظ غلام فرید اور دیگر شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top