آغوش کمپلیکس کے طلباء کے اعزاز میں تقریب 29 جنوری کو ہو گی

گریجوایشن مکمل کرنے والے ہونہار طلباء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی
چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب کی صدارت کرینگے

لاہور (27 جنوری 2025ء) تحریک منہاج القرآن کے ذیلی فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم کے تیسرے بیج کے گریجوایشن مکمل کرنے والے ہونہار طلباء و طالبات کے اعزاز میں پروقار تقریب اسناد 29 جنوری (بدھ) کو منعقد ہو گی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب کی صدارت کریں گے۔

تقریب میں وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، پرنسپل تحفیظ القرآن محمد عباس نقشبندی، ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر محمد طیب، عمران ظفر بٹ سمیت ماہرین تعلیم، اساتذہ کرام، طلباء، مذہبی،سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top