منہاج علما کونسل زیراہتمام معراج النبی ﷺ کانفرنس، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا خطاب

مختلف مکتب فکر کے علماء و ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے اظہارِ خیال کیا

The Grand Mi'raj-un-Nabi (PBUH) Conference held at Jamia Sheikh-ul-Islam

لاہور (28 جنوری 2025ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل علماء کونسل کے زیرِاہتمام معراج النبی کانفرنس جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں مختلف مکتب فکر کے جید علما نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تمام سفرِ معراج جسمانی ہے۔ مسجدِ حرام سے لے کر مسجدِ اقصیٰ تک، مسجدِ اقصیٰ سے سدرۃ المنتہیٰ تک اور سدرۃ المنتہیٰ سے قاب قوسین اَو اَدنیٰ تک کے اس پورے سفر کا کوئی ایک مرحلہ بھی ایسا نہیں ہے جو صرف آپ ﷺ کی روح مبارک نے کیا ہو۔ اگر حضور نبی اکرم ﷺ کے اس سفر کو خواب کہا جائے تو پھر یہ معجزہ کی تعریف سے باہر نکل جائے گا اور معجزے کا کلیتًا انکار ہو جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ یہ عبادت کی رات ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم تاجدارِ کائنات محمد ﷺ کے امتی ہیں۔ انہوں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمارے دلوں میں محبتِ رسول ﷺ کے چراغ روشن کیے۔

علامہ ظہیر الحسن کربلائی نے کہا کہ میرے لیے بہت ہی خوش نصیبی ہے کہ میں ایسی نورانی اور پاکیزہ محفل میں بلایا گیا ہوں۔

علامہ محمدعاصم مخدوم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور نبی اکرم ﷺ کو بے شمار معجزات عطا فرمائے۔ آپؐ کو سراپا معجزات بنا کر بھیجا گیا۔

علامہ محمد عبد الستار نیازی نے کہا کہ آج دنیا میں اسلام کی جس طرح خدمت کرنے کی ضرورت ہے وہ اللہ تعالیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے لے رہا ہے۔ اس وقت مِن حیث الاُمہ جس درس کی ہمیں ضرورت ہے وہ اتحاد، اتفاق اور وحدت کا راستہ ہے۔ اس وقت طاغوتی قوتیں امتِ مسلمہ کو ہر طرف سے دبا رہی ہیں اُس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ امت کے اندر افتراق و انتشار ہے۔

علامہ مفتی محمد جاوید نوری نے کہا کہ جتنے نبی آئے جب تک اِس کائنات میں رہے اُن کے معجزات بھی اُن کے ساتھ رہے، جب وہ انبیاء اس کائنات سے چلے گئے تو اُن کے معجزات بھی اُن کے ساتھ چلے گئے۔اگر کسی نبی کے معجزے کے آثار باقی ہیں تو اُس میں معجزاتی تاثیر باقی نہیں ہے۔ جب کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے معجزات میں سے سب سے بڑا معجزہ قرآن ہے جو آج بھی کائنات میں موجود ہے اور ہر گھر گھر میں موجود ہے۔

حسانِ منہاج محمد افضل نوشاہی، ظہیر بلالی برادران، منہاج نعت کونسل سمیت ثناء خوان مصطفیٰ نے حضور نبی اکرمؐ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

کانفرنس میں جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، علامہ عین الحق بغدادی، علامہ اشفاق چشتی، علامہ مدثر رسول نوری سمیت مشائخ عظام، علمائے کرام، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداران، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کثیر تعداد شریک تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top