نوجوان روایتی علوم کے ساتھ جدید علوم بھی حاصل کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقاری

علم کا حصول دیگر اقوام کے لئے مادی ترقی کا ذریعہ، اُمت مسلمہ کے لئے فرض ہے
کالج آف شریعہ اور منہاج کالج فار ویمن کے طلبا و طالبات کی فکری نشست سے خطاب

Dr

لاہور (11 فروری 2025ء)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور منہاج کالج فار ویمن کی معلّمات طلبا و طالبات سے علم کی فضیلت و اہمیت کے موضوع پر خصوصی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان روایتی علوم کے ساتھ جدید علوم بھی حاصل کریں،علم کا حصول دیگر اقوام کے لئے مادی ترقی کا ذریعہ ہے مگر اُمت مسلمہ کے ہر فرد پر علم حاصل کرنا فرض ہے۔تاجدار کائنات حضور نبی اکرمؐ معلم بنا کر مبعوث فرمائے گئے۔ جس علم سے حقوق و فرائض کی ادائیگی، حلال و حرام کی تمیز، امن اور انسانیت سے محبت کا شعور اجاگر نہ ہو وہ علم محض معلومات ہے عملاً اُس کا کوئی فائدہ نہیں، اسلام نے تمام انسانوں کو برابر قرار دیا ہے۔ بطور انسان کوئی تفریق نہیں رکھی گئی مگر عالم کو اس کے علم کی وجہ سے جاہل پر فوقیت دی گئی ہے۔

انہوں نے طلبا و طالبات کو نصیحت کی کہ زمانہ طالب علمی کا ہر لمحہ حصولِ علم کے لئے صرف کریں۔ بطور طالب علم 5چیزوں کا ہمیشہ خیال رکھیں۔ معلومات کے لئے سوال کرتے رہیں، کلاس روم میں توجہ کے ساتھ لیکچر سنیں، حاصل شدہ علم کو اپنے ذہن میں محفوظ کریں اور پھر اُس پرعمل کریں،آخری فریضہ علم کی ترسیل ہے کہ اسے دوسروں تک پہنچائیں۔ اگر آپ علم کے ان تمام درجات کے ساتھ جڑے رہیں گے تو نہ صرف یہ علم بڑھے گا بلکہ آپ اس کے خیر و برکات سے بھی بہرہ مند ہوں گے۔

طلبا و طالبات کے ساتھ منعقدہ اس فکری نشست میں پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ونگ کمانڈر (ر) محمد غفار، پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر محمد فاروق رانا، پروفیسر ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی، آفتاب احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی، ڈاکٹر سید افتخار احمد، ڈاکٹر محمد الیاس اعظمی، ڈاکٹر علی اکبر قادری، ڈاکٹر مراد علی دانش، ڈاکٹر محمد اظہر عباسی، ڈاکٹر خلیل احمد، ڈاکٹر محمد افضل قادری، ڈاکٹر زہیر احمد صدیقی، محمد محب اللہ اظہر،غلام مرتضیٰ علوی، صابر حسین نقشبندی، حافظ محمد آصف الازہری، محمد کاشف بھٹی سمیت اساتذہ، طلبہ اور فکلیٹی ممبران شریک ہوئے۔

Dr

Dr

Dr

Dr

Dr

Dr

Dr

Dr

Dr

Dr

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top