ادب سیکھنا علم سیکھنے سے زیادہ ضروری ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
علم کا مقصد محض معلومات نہیں بلکہ ذاتی و اجتماعی ترقی ہے، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل
منہاج اسکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک میں کانوکیشن 2025 کی تقریب سے خطاب
جامعۃ الازہر کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالدائم الجندی اور مصری سفارتی نمائندے محمد اشرف کی شرکت
کانوکیشن میں تقریب میں ممتاز علما، سفارت کار اور کمیونٹی رہنماؤں کی شرکت
لاہور/ کوپن ہیگن (18 فروری 2025ء) منہاج اسکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے زیراہتمام ڈنمارک کی تاریخ میں کانووکیشن کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ عظیم الشان تقریب میں 700 سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ 325 طلبہ و طالبات کو تعلیمی کامیابیوں پر اسناد اور اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں مختلف تعلیمی شعبوں کے طلبہ کو اسناد دی گئیں جن میں درسِ نظامی، تفسیر القرآن، تحفیظ القرآن، اردو و اسلامیات، ناظرہ کلاسز اور”عرفان اکیڈمی“ شامل تھیں۔
جامعۃ الازہر کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالدائم الجندی اور مصر کے سفارت خانے کے نمائندے محمد اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ منہاج یورپین کونسل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے قائدین سمیت کمیونٹی کی ممتاز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ منہاج القرآن پاکستان اور پاکستان سے باہر آباد مسلم خاندانوں کے بچوں کی دینی و دنیاوی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے تعلیمی ادارے قائم کررہی ہے، ان تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ سکالرز، اساتذہ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے 36سے زائد اساتذہ کو بہترین تدریسی
خدمات انجام دینے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اُمت کا خوشحال مستقبل اعلیٰ تعلیم
کے ساتھ وابستہ ہے۔ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینی مساعی میں
فروغ علم سرفہرست ہے۔ مسلمان جب تک علم و تحقیق سے وابستہ تھے ایجادات کے ذریعے انسانیت
کی خدمت کررہے تھے، ہمیں پھر سے اپنا وہی علمی، تحقیقی مقام حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے مختلف ڈگری پروگرام مکمل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی۔ تقریب کے
دوران کامیاب طلبہ، اساتذہ اور منتظمین کو ایوارڈز اور اسناد دی گئیں، جبکہ خوش نصیب
طلبہ، اساتذہ اور والدین کے لیے مفت عمرہ ٹکٹس کا اعلان بھی کیا گیا۔ بلال اوپل، قیصر
زبیر نجیب، ڈاکٹر عرفان ظہور احمد، حافظ سجاد احمد، شاہ نواز اوپل، رضوان چودھری، علی
عمران و دیگر نے شرکت کی۔
کانووکیشن کی تقریب میں مصر کے سفارتخانے کے سینئر اہلکار محمد اشرف، سید اعجاز حیدر بخاری، علامہ محمد سعید احمد چشتی، علامہ حافظ آفتاب احمد رانجھا، ڈاکٹر حافظ محمد ادریس الازہری بھی شریک تھے۔ کانووکیشن کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تبصرہ