منہاج ویلفیئر فائونڈیشن، شادیوں کی اجتماعی تقریب 17 فروری (بروز پیر) ہوگی
انتظامات مکمل، ممتاز سیاسی سماجی اور فلاحی شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی
لاہور (16 فروری 2025ء)منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام 17 فروری (بروز پیر) شہنائیوں کی گوج میں مستحق و غریب گھرانوں کی 15بیٹیاں پیا گھر سدھار جائیں گی ،منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی پروقار اجتماعی تقریب نور مارکی گجرات میں دن 10بجے منعقد ہوگی۔
ڈائریکٹر آپریشن منہاج ویلفیئر فائونڈیشن انجینئر ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ہر سال مرکزی سطح پر ملک کے تمام بڑے شہروں میں غریب و مستحق بچیوں کی شادیوں کی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 17فروری کو گجرات میں شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوگی جبکہ 23فروری کو لاہور میں 25مستحق بیٹیوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوگی، انہوں نے کہا کہ ان تقاریب میں غریب گھرانوں کی بیٹیوں کو عزت وقار کے ساتھ 5 لاکھ مالیت کا گھریلوں سامان فی کس گفٹ کیا جاتا ہے۔ شادیوں کی ان تقاریب میں ممتاز سیاسی وسماجی اور فلاحی شخصیات بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔
17 فروری کو گجرات میں 15 جبکہ 23فروری میں لاہور میں 25 جوڑے نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ ان تقاریب میں سینکڑوں باراتیوں کے کھانے کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے، بارات کا استقبال تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے رہنما کرتے ہیں۔
تبصرہ