شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا علامہ امین شہیدی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (15 فروری 2025ء)بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے معروف مذہبی سکالر علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں علامہ امین شہیدی کے ساتھ دلی ہمدری کا اظہار اور سوگوار خاندان کے لیے صبر وجمیل کیلئے دعا کرتا ہوں۔

دریں اثناء ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القر آن خرم نواز گنڈا پور، ناظم اعلیٰ نظام المدارس علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، مفتی غلام اصغر صدیقی سمیت تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں نے علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےمرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top