فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیرِ اہتمام شیخ الاسلام ڈے 2025 کا انعقاد
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74ویں سالگرہ کی مناسبت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں شیخ الاسلام ڈے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت راجہ بابر حسین، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ نے کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی تلاوت تاوفیر لربی نے کی۔ اس کے بعد محمد دانش نے ہدئیہ عقیدت کے پھول پیش کیے۔ زاہد محمود چشتی، چیئرمین نعت کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے ترانہ پیش کیا۔ قیصر قوال اور ان کی ٹیم نے انتہائی خوبصورت انداز میں قوالی پیش کی، اس کے بعد علامہ حسن میر قادری، ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور باجی ریحانہ الطاف، صدر منہاج ویمن لیگ فرانس نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آپ اور منہاج القرآن پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ طاہر عباس گورائیہ، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔
آخر میں شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور درازئ عمر، صحت و تندرستی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
تقریب میں منہاج ایجوکیشن، منہاج سسٹر لیگ فرانس، منہاج ویمن لیگ فرانس، منہاج یوتھ لیگ فرانس، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس، منہاج میڈیا فرانس، منہاج لائبریری، منہاج تدفین سروسز، منہاج پبلیکیشن فرانس، مرکزی سینئیر قیادت اور مختلف مقامات کے ذمہ داران کے علاوہ مرد و خواتین، نوجوانوں، اہل علاقہ، سیاسی، سماجی، مذہبی اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
تبصرہ