علم ترقی کی پہلی سیڑھی طالبعلم ہر گھڑی مطالعہ میں صرف کریں: پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری

Dr Hussain Qadri addresses the Haftha e Taqreebat

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ کی مناسبت سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (بزم منہاج) کے زیراہتمام منعقدہ ہفتہ تقریبات کے پہلے روز بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم ترقی کی پہلی سیڑھی ہے، اور بطور طالبعلم ہر لمحہ مطالعہ اور تحقیق میں صرف کرنا چاہیے۔ شیخ الاسلام نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ علم، تحقیق اور تالیف کے لیے وقف کیا، یہی وجہ ہے کہ آج ان کی تصانیف اور علمی ورثہ دنیا بھر میں رہنمائی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ شیخ الاسلام سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں، ان پر لازم ہے کہ وہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کریں، نماز پنجگانہ کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں اور وقت ضائع کرنے والی محافل سے خود کو دور رکھیں۔ کامیاب زندگی کا راز اسی میں ہے کہ انسان اپنے اخلاق اور کردار کو سنوارے اور علم کے ساتھ ساتھ عمل کی راہ بھی اختیار کرے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام نے ہمیشہ کردار و اخلاق کی بہتری پر زور دیا اور اپنی محنت سے ایک ایسی علمی اور فکری تحریک کو پروان چڑھایا جو امت مسلمہ کے نوجوانوں کو مثبت سمت عطا کر رہی ہے۔ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اسی مشن کی عملی تصویر ہے، جہاں دین اور دنیا کے علوم کا حسین امتزاج فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ ایسے علماء اور سکالرز تیار ہوں جو امت کی حقیقی رہنمائی کر سکیں۔

تقریب سے ڈاکٹر اصغر علی مسعودی، اوریا مقبول جان، ڈاکٹر حامد اشرف ہمدانی، قاری علی اکبر توپچی نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ قرآن کی محبت مومن کے دل میں ہمیشہ موجود رہتی ہے، اور یہ زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ حکمت انہی کو نصیب ہوتی ہے جو قرآنی تعلیمات کو سمجھنے اور اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ نوجوان تعلیمی مصروفیات کے ساتھ قرآن کی تلاوت کو معمول بنائیں اور عربی زبان پر عبور حاصل کریں۔

مزید کہا گیا کہ علم و عمل کا امتزاج کامیابی کی ضمانت ہے، اور جو طالب علم اپنے علم پر عمل نہیں کرتا، وہ ادھورا رہ جاتا ہے۔ مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی عام کی اور نوجوانوں کو دین سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

شیخ الاسلام کی سرپرستی میں قائم کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز جدید اور دینی علوم کے امتزاج کے ساتھ ایسے علماء و سکالرز تیار کر رہا ہے جو علمی و روحانی میدان میں امت کی رہنمائی کر سکیں۔

تقریب سے پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے بھی خطاب کیا۔

ہفتہ تقریبات کے پہلے روز مقابلہ حسن قراء ت میں پہلی پوزیشن کالج آف شریعہ کے طالبعلم کاشف بٹ، دوسری پوزیشن عائشہ حنیف قادری اور تیسری پوزیشن علی حسین نے حاصل کی جبکہ عربی تقاریری مقابلے میں حافظ میمونہ نے پہلی، محمد حسان نے دوسری، حماد مصطفیٰ القادری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب میں ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی، مجیب الرحمن ملک، صابر حسین نقشبندی، محمدمحب اللہ اظہر سمیت دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔ صدر بزم منہاج محمد فیض المصطفیٰ نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ جنرل سیکرٹری عبد المعیز، نائب صدر حامد مصطفیٰ عباسی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top