کالج آف شریعہ کے ہفتہ تقریبات میں مقابلہ حسن نعت و انگریزی تقریری مقابلہ

College of Shariah weekly events include Naat and English speech competitions 2025

لاہور (25 فروری2025) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، لاہور میں بزمِ منہاج کے تحت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ کی مناسبت سے جاری ہفتہ تقریبات کے دوسرے روزنعت رسول مقبول ﷺ اور انگلش تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ ملک بھر کے جامعات اور مدارس کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

نعتیہ مقابلے میں علی اکبر نے پہلی، سیدہ اریج زہراء نے دوسری، اور سید علی رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ انگلش تقریری مقابلے میں حجاب ماجد نے پہلی، زنیرہ بتول نے دوسری اور رضوان احمد چیمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقررین نے "Artificial Intelligence and the Changing World" کے موضوع پر گفتگو کی، جس میں طلبہ نے جدید ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

کرنل (ر) اسد محمود خان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت انسان کی مددگار ٹیکنالوجی ہے، مگر فیصلہ سازی کا اختیار ہمیشہ انسان کے پاس رہے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز نے منہاج یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات اور HEC کی جانب سے اسے ملک کی 10 بہترین جامعات میں شامل کرنے کا ذکر کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل زمان چشتی صاحب نے بین الکلیاتی مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد پر کالج انتظامیہ اور منتظمین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوان نسل کی فکری نشوونما اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آخر میں پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، وائس پرنسپل عبدالغفار صاحب، محب اللہ اظہر اور دیگر معزز مہمانوں نے کامیاب طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔

صدر بزم منہاج محمد فیض المصطفیٰ نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ جنرل سیکرٹری عبد المعیز، نائب صدر حامد مصطفیٰ عباسی سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

جیوری ارکان حافظ محمد ارشد نقشبندی، حافظ یاسر علی گولڑی، پروفیسر ڈاکٹر سرور صدیق نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔

لاہور:کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں بزمِ منہاج کے تحت جاری ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز’’ نعت رسول مقبول ﷺ اور انگلش تقریری مقابلہ‘‘ کی تقریب سے فیصل زمان چشتی، کرنل(ر) اسدمحمود خان، ڈاکٹر عبد العزیز، صدر بزم منہاج محمد فیض المصطفیٰ، حافظ محمد ارشد نقشبندی، محب اللہ اظہر، حافظ یاسر علی گولڑی، پروفیسر ڈاکٹر سرور صدیق و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top