منہاج القرآن کے مرکزی رہنمائوں کی اکوڑہ خٹک دہشتگردی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

مورخہ: 01 مارچ 2025ء

پاکستان ایک معتبر عالم دین سے محروم ہو گیا: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

Minhaj-ul-Quran’s central leaders strongly condemn Akora Khattak terrorist incident

لاہور(یکم مارچ 2025)چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اورصدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے سربراہ مولانا حامدالحق حقانی کی دہشت گردی کے سنگین واقعہ میں شہادت پر دلی تعزیت اور گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔

تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں نےدہشت گردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےاپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا حامد الحق حقانی معتبر عالم دین اور علم کے قدردان تھےان کی شہادت سے ملک ایک جیدعالم دین سے محروم ہو گیا ہے، مولانا حامد الحق حقانی دینی علم کے فروغ کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی اور ایک ملنسار شخصیت تھے ان کی شہادت دینی و علمی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

رہنمائوں نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں ادارہ منہاج القرآن کے جملہ ذمہ داران مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر کی شہادت پر تعزیت اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں، سوگوار خاندان اور جامعہ کے جملہ ذمہ داران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

Minhaj-ul-Quran’s central leaders strongly condemn Akora Khattak terrorist incident

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top