تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام درس عرفان القرآن 9 مارچ 2025 (اتوار) کو ہوگا

مورخہ: 07 مارچ 2025ء

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے

لاہور (7 مارچ 2025) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیرِ اہتمام (عزیز بھٹی ٹاؤن ) میں درس عرفان القرآن کا انعقاد 9 مارچ، ( اتوار) کو ہوگا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔ یہ روحانی و علمی نشست مہر پیلس، فتح گڑھ پل، لاہور میں منعقد ہوگی۔ جس میں علماء کرام، دینی و سماجی شخصیات بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری قرآن و سنت کی روشنی میں اصلاحِ معاشرہ اور روحانی و اخلاقی تربیت کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب نماز فجر کے بعد ہو گا۔

دریں اثناتحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس و بابرکت مہینے میں ملک گیر دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور سمیت 100 سے زائد شہروں میں سینکڑوں مقامات پر نماز فجر کے بعد شروع ہونے والے دروس عرفان القرآن میں ہزاروں مرد و خواتین مذہبی، سیاسی، سماجی، علمی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی شرکت کر رہی ہیں۔

Dr Hassan Qadri will Participate Dars-e-Quran Aziz Bhatti Town Lahore

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top