شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سید وصی شاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(3مارچ 2025ء) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف شاعر، ادیب، اینکر پرسن سید وصی شاہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ رب العزت مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورتمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحفیظ چودھری نے سید وصی شاہ کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔
تبصرہ