منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، 5روزہ عید فیملی فیسٹول، آغاز 14 مارچ سے ہوگا
کم آمدنی والے خاندانوں کو رعائتی نرخوں پرعید شاپنگ کرائی جائے گی: ناظم منہاج ویلفیئر لاہور
جیولری، کپڑے، راشن اور عید کے تحائف کے سٹال لگیں گے: کیپٹن (ر) عبد المجید
لاہور (11 مارچ 2025) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیر اہتمام باغبانپورہ لاہور میں 5 روزہ عید فیملی فیسٹول کا آغاز 14مارچ سے ہو گا۔ صدر منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری و دیگر قائدین عید فیملی فیسٹول کی افتتاحی تقریب میںشریک ہوں گے۔ ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کیپٹن (ر) عبد المجید نے شوریٰ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کو رعائتی نرخوں پر عید کی شاپنگ کروائی جائے گی اور اس کے علاوہ مستحق خاندانوں کوشاپنگ کے لئے خصوصی کوپن جاری ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرمؐنے ہجرت مدینہ کے بعد مواخات کا تصور دیا تھا آپ ﷺ کی اسی سنت احیا کرتے ہوئے ان خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کر رہے ہیں جو مالی اعتبار سے کمزور ہیں۔ اسلام نے صاحب حیثیت افراد پر یہ لازم ٹھہرایا ہے کہ وہ کمزور لوگوں کا سہارا بنیں۔
انہوں نے کہا کہ عید فیملی فیسٹول 14 مارچ سے 18 مارچ تک جاری رہے گا۔ جہاں جیولری، کپڑوں، جوتوں، چوڑیوں، کاسمیٹکس و دیگر عید تحائف کے حوالے سے سٹالز لگیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں کم آمدنی والے خاندانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عید فیملی فیسٹول کا انعقاد نگینہ مارکی بھوگی وال روڈ باغبانپورہ لاہور میں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کے کیمرا مینوں اور دیگر کم آمدنی والے سٹاف کی فیملیز کو بھی دعوت ہے کہ وہ یہاں رعائتی نرخوں پر شاپنگ کریں۔
تبصرہ