مستحقین کو خوشیوں میں شامل کرنا بہترین عبادت ہے: خرم نواز گنڈاپور

مورخہ: 16 مارچ 2025ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عید فیسٹیول کے دوسرے روز سینکڑوں خاندانوں نے مفت شاپنگ کی
عید فیسٹیول میں ناظم اعلیٰ کا اشتیاق حنیف مغل، کیپٹن(ر) عبدالمجید، ممتاز کھچی، امجد چودھری نے استقبال کیا

Khurram Nawaz Gandapur's briefing on Minhaj Welfare Foundation's Eid Festival

لاہور (16 مارچ 2025ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے گزشتہ روز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام منعقدہ عید فیسٹیول کا دورہ کیا جہاں منہاج ویلفیئر کے راہ نماؤں نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے مستحق خاندانوں کے لئے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔

انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں باعزت عید کی مفت شاپنگ کروانا ناقابل یقین ہے مگر اس ناممکن کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے راہ نماؤں نے ممکن کر دکھایا۔ بلاشبہ مستحقین کو خوشیوں میں شامل کرنا بہترین عبادت اور شاندار انسانی خدمت ہے۔ عید فیسٹیول میں آمد پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن کا کوآرڈینیٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کیپٹن(ر) عبدالمجید، اشتیاق حنیف مغل، ممتاز کھچی، امجد چودھری، حاجی احمد صادق، حاجی خالد و دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔

کیپٹن(ر) عبدالمجید نے عید فیسٹیول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 20ہزار روپے کا ٹوکن دیا گیا ہے جس کی وہ یہاں سے مفت خریداری کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ عید فیسٹیول 18مارچ تک جاری رہے گا اور سینکڑوں خاندان اس سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مل کر زندگیاں بدلنے کے مشن پر گامزن ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top