گجرات: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرانس کی مجلس شوریٰ کے سرپرست چودھری ظفر اقبال ککرالی مرحوم کی نمازِ جنازہ پڑھائی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کے سرپرست چودھری ظفر اقبال ککرالی مرحوم کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا، نماز جنازہ میں انجینئر محمد رفیق نجم، راجہ زاہد محمود، محمد اقبال مصطفوی، شکیل احمد طاہر، خرم شہزاد، ڈاکٹر سید محمد ہارون بخاری، چودھری محمد اکرم، چودھری امجد اقبال، حاجی محمد زمان مغل، علی عثمان سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین اور مرحوم کے عزیز و اقارب شریک ہوئے۔
تبصرہ