منہاج یونیورسٹی لاہور میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر
منہاج یونیورسٹی لاہور میں میڈیا اینڈ پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔
افطار ڈنر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رجسٹرار ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈائریکٹر ایڈمن میجر (ر) سلیمان جہانگیر، نوراللہ صدیقی، ندیم چودھری و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر صحافی حضرات نے منہاج یونیورسٹی لاہور، معیشت اور معاشرت سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ورکنگ پر سوالات کیے۔
افطار ڈنر کے بعد پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے صحافیوں کے وفد کو شیخ الاسلام تصوف سنٹر اور پاکستان کی پہلی روبوٹک لائبریری کا دورہ کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور جدید تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے۔ انہوں نے سکول آف پیس اور میری ٹائم افیئرز ریسرچ سنٹر پر بھی روشنی ڈالی۔ صحافیوں کے وفد نے یونیورسٹی کے جدید تعلیمی ڈگری پروگرامز، فیکلٹیز، تعلیمی ماحول اور انفراسٹرکچر کو بے حد سراہا۔
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے میڈیا کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، جو عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حقائق کو سامنے لا کر عوام کی درست سمت میں رہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی ہمیشہ علمی و تحقیقی میدان میں میڈیا کے ساتھ مل کر مثبت اقدامات کو فروغ دینے میں پیش پیش رہی ہے۔
ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے صحافیوں کو تحائف اور اپنی تصانیف بھی بطور تحفہ دیں۔
ہم نیوز کے بیورو چیف شیراز حسنات، اسائنمنٹ ایڈیٹر رانا عمیر، لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد، کیپٹل نیوز کے بیورو چیف شاداب ریاض، روزنامہ لیڈر مقابلہ کے ایڈیٹر خرم پاشا، اور ہفت روزہ ہجویری کے چیف ایڈیٹر قمر اعوان نے افطار ڈنر میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ، پی ٹی وی سے سدرہ ملک اور اذکا شاہد، جی ٹی وی سے نسرین بٹ، K21 سے شاہین ورک، اردو پوائنٹ سے شگوفہ، نیوز 5 سے رابعہ سلیم، اور لیڈر ٹی وی ڈیجیٹل سے اقرا علی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ مزید برآں، دی نیوز کے کالم نگار احسن ضیاء، نوائے وقار کے کالم نگار مشتاق سرور، ڈیلی ڈان کے سینئر رپورٹر محمد امجد، سما ٹی وی کے سینئر رپورٹر افضل محمد، لاہور رنگ ٹی وی کے رپورٹر محمد اویس، ٹی وی ون کے بیورو چیف انس گوندل، سٹی 42 کے اسائنمنٹ ہیڈ منظر علی، اے این این نیوز ایجنسی کے بیورو چیف اقبال ہارپر، ڈیلی جہان پاکستان کے رپورٹر اظہر اعوان، ایکسپریس ٹی وی کے بیورو چیف و اینکر رانا الیاس، اور ڈیلی خبروں کے ایجوکیشن رپورٹر بھی مہمانوں میں شامل تھے۔ شریک صحافیوں نے منہاج یونیورسٹی کی تعلیمی و تحقیقی کاوشوں کو سراہا اور شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ