شہر اعتکاف: رجسٹریشن مکمل ہزاروں خواتین بھی معتکف ہوں گی

مورخہ: 19 مارچ 2025ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ نماز تروایح کے بعد معتکفین سے خطاب کریں گے
سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات، سینکڑوں رضا کار بھی خدمات انجام دیں گے: جواد حامد

Itikaf-City-2025 All set for the start of the spiritual retreat

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے سے شروع ہونے والے شہر اعتکاف کو معتکفین کے لیے سجا دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے۔ اس سال ہزار ہا خواتین بھی معتکف ہوں گی۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، سینکڑوں رضا کار بھی خدمات انجام دیں گے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری معتکفین کی اعتکاف کےلئے نیت کروائیں گے۔ شہر اعتکاف کی تیاریاں اور تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل ہو گیا، رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہزاروں لوگ جامع المنہاج ٹائون شپ میں شہراعتکاف کے مکین بنیں گے۔ شہر اعتکاف میںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ نماز تراویح کے بعد ’’عشق الہی اور لذت توحید ‘‘کے موضوع پر خطابات کریں گے۔

سیکرٹری اعتکاف جواد حامد نے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اعتکاف کے انتظامات اور معتکفین کو بہترین سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہراعتکاف میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کے لیے پنڈال میں ایل ای ڈیز سکرین لگائی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سحرو افطار میں دیے جانے والے کھانے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کروانے کے لیے ماہر کک کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔ ہزاروں معتکفین کے لیے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر انتظام ڈاکٹرزکی ٹیم ہمہ وقت شہر اعتکاف میں موجود ہو گی۔ معتکفین کی سکیورٹی کے لیے اعتکاف گاہ میں مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔ مرد و خواتین کی اعتکاف گاہ کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ لگائے گئے ہیں۔ شہراعتکاف میں مرد جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں جبکہ خواتین منہاج گرلز کالج میں اعتکاف بیٹھیں گی۔

شہر اعتکاف میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے تربیتی لیکچرز بھی ہونگے۔ جواد حامد نے کہا کہ اعتکاف حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مبارکباد سنت ہے اور اس کا بے اندازہ اجروثواب ہے، اعتکاف اصلاح احوال، تطہیر باطن کے لیے تربیت کا مفید اور موثر ذریعہ ہے۔

Itikaf-City-2025 All set for the start of the spiritual retreat

Itikaf-City-2025 All set for the start of the spiritual retreat

Itikaf-City-2025 All set for the start of the spiritual retreat

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top