شہرِ اعتکاف میں محفلِ شبِ قرآن کا انعقاد، ایرانی قراء نے سماں باندھ دیا
شہرِ اعتکاف 2025 میں محفلِ شبِ قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایران سے خصوصی طور پر تشریف لائے ہوئے محفل ٹی وی کے معروف قراء نے تلاوتِ کلامِ رحمن سے سماں باندھ دیا۔
تقریب میں استاذ القرّاء قاری احمد أبو القاسمی، قاری محمد امین نبی لو، قاری أبو الفضل نبی لو اور منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن کے طلباء نے خوبصورت انداز میں تلاوتِ قرآن پیش کی، اور شرکاء کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔
محفلِ شبِ قرآن کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔
تبصرہ