شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام، عیدی دی گئی
شہدا کے ورثاء 11 سال کے بعد بھی انصاف سے محروم ہیں، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
شہر اعتکاف میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، شہدا کے ورثا کو عید پر تحائف دیے گئے، تحائف منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور طیب ضیا کے ہمراہ دہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کو 11 سال گزرنے پر بھی انصاف نہ ملنا تکلیف دہ ہے جہاں سے انصاف اٹھ جاتا ہے وہاں سے اللہ کی برکتیں بھی اٹھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11 سال سے انصاف کے لیے قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں حصول انصاف کے لیے قانونی چارہ جوئی کرتے رہیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ انصاف دیا جائے۔
تبصرہ