شہر اعتکاف 2025: عید الفطر کا چاند نظر آنے کے اعلان ساتھ اختتام پذیر ہو گیا معتکفین کو شیخ الاسلام نے دعاؤں کے ساتھ الوادع کیا
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام انعقاد پذیر شہر اعتکاف عید الفطر کا چاند نظر آنے کے اعلان ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، دس روز بغداد ٹاؤن میں قیام کرنے والے معتکفین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دعاؤں کے ساتھ الوادع کیا ہزاروں معتکفین آہوں، سسکیوں اور دعاؤں کے ساتھ الوادع ہوئے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین اور اسلامیان پاکستان اور جہاں جہاں عید الفطر منائی جا رہی ہے کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت عالم اسلام کی حفاظت فرمائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی دعا کی۔
تبصرہ