شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا حاجی میاں معراج دین اور محمد بخش مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس

Dr Tahir-ul-Qadri Expresses Grief Over the Passing of Haji Mian Meraj Din

لاہور (29 اپریل 2025)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے منہاج القرآن کے لائف ممبر، دیرینہ رفیق اور سینئر رہنما الحاج میاں معراج دین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ الاسلام نے مرحوم کی دینی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں معراج دین نیک سیرت، صالح مزاج اور اعلیٰ اخلاق کے حامل شخصیت تھے جنہوں نے تحریک منہاج القرآن کے ابتدائی دور سے وابستگی کے ساتھ بے لوث، مخلص اور مثالی انداز میں دینی و تحریکی خدمات سرانجام دیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت و بلندیٔ درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ الحاج میاں معراج دین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

اسی طرح شیخ الاسلام نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر مرکزی راہنما اور پرنسپل سیکرٹری جی ایم ملک کے چچا جان محمد بخش کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top