تحریک منہاج القرآن کا 45 واں یوم تاسیس 17 اکتوبر کو منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم تاسیس کی مناسبت سے تقاریب منعقد کی جائینگی

Minhaj ul Quran 45th Foundation Day 2025

لاہور (14 اکتوبر 2025) تحریک منہاج القرآن کا 45 واں یوم تاسیس 17 اکتوبر(جمعہ) کو منایا جائے گا۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم تاسیس کی مناسبت سے تقاریب منعقد کی جائینگی۔مرکزی تقریب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہو گی۔یوم تاسیس کی تقاریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی،صوبائی،ضلعی قائدین شرکت کریں گے۔ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی علم و امن کے فروغ کیلئے خدمات مثالی اور قابل تحسین ہیں۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں بین المسالک رواداری،بین المذاہب ہم آہنگی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top