بزم منہاج کے زیر اہتمام ایک روزہ کتاب میلہ 22 اکتوبر کو ہوگا
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی سینکڑوں کتب کتاب میلے کا حصہ ہوں گی
تحریک منہاج القرآن کتب بینی کے کلچر کا احیاء چاہتی ہے:فیض المصطفیٰ
لاہور (20 اکتوبر 2025) تحریک منہاج القرآن (بزم منہاج) کے زیراہتمام بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری،چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی علمی، فکری اور اصلاحی کتب پر مشتمل ایک روزہ کتاب میلہ 22 اکتوبر (بدھ) کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔
اس علمی میلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینکڑوں کتب خصوصی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی جن میں سیرت النبیؐ، تصوف، فقہ، امن، بین المذاہب رواداری، جدید فکری مباحث اور دہشت گردی کے خلاف اسلامی راہنمائی جیسے موضوعات شامل ہیں۔ اس علمی تقریب کاا فتتاح کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی کریں گے۔ بک فیئر میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ، طلبا، ماہرین تعلیم، مذہبی و تحقیقی شعبوں سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔ صدر بزم منہاج فیض المصطفیٰ نے کہا ہے کہ یہ بک فیئر طلباء، محققین اور نوجوان نسل کو مطالعہ کی طرف راغب کرنے، فکری بالیدگی پیدا کرنے اور اعتدال پسند سوچ کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔ تحریک منہاج القرآن کتب بینی کے کلچر کا احیاء چاہتی ہے۔


















تبصرہ