دنیا کی زندگی عارضی، آخرت کی زندگی ابدی ہے: علامہ رانا محمد ادریس

اللہ کے رسول ﷺ کی ساری محنت اخروی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے تھی
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Jummah Khitab Allama Rana Muhammad Idrees Duniya ki Zindagi Arzi Akhirat ki Zindag Abdi

لاہور(24 اکتوبر، 2025) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی زندگی عارضی اور فانی ہے جبکہ آخرت کی زندگی ابدی اور حقیقی ہے۔ انسان کو اپنی زندگی کے ہر لمحہ کو آخرت کی کامیابی کے لئے وقف کرنا چاہئے۔ دنیا کی چمک، دمک اور مال و دولت وقتی آسائش تو فراہم کر سکتی ہے مگر حقیقی نجات صرف ایمان، اعمالِ صالحہ اور تقویٰ کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے قرآن مجید کی متعدد آیات اور احادیث نبوی ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موت کسی بھی لمحے آ سکتی ہے اس لئے مومن کو ہمیشہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے رہنا چاہئے۔

انہوں نےکہا کہ جو شخص آخرت کو یاد رکھتا ہے وہ دنیا میں عدل، دیانت، محبت اور خیر خواہی کے ساتھ زندگی گزارتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موت کا ذائقہ ہر نفس نے چکھنا ہے، موت کا وقت ٹل نہیں سکتا موت کے پروانے کا اجراء بندے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے البتہ موت کا ذائقہ کیسا ہونا چاہیے یہ بندے کے ہاتھ میں ہے اس ذائقہ کو میٹھا یا کڑوا بنانا بندے کے ہاتھ میں ہے، اچھے اعمال موت کے ذائقے کو میٹھا اور برے اعمال اس ذائقہ کو نہایت کڑوا بنا دیتے ہیں، موت ایک حقیقت ہے جو ٹل نہیں سکتی، اللہ کے رسولؐ کی ساری محنت اخروی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے تھی، آج ہماری توجہ اس عارضی زندگی کو خوشحال بنانے تک محدود ہو چکی ہے، اللہ کے بندو غفلت کی نیند سے بیدار ہو جاؤ اور آخرت کی زندگی کے لیے کچھ سامان جمع کر لو۔

دریں اثنا چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ ادا کی انہوں نے مختلف شہروں سے آئے وفود سے ملاقات بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top