صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے مرکزی نظامتِ دعوت کے اسکالرز کی ملاقات

Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri Meeting Nizamt e Dawat Team Lahore

تحریکِ منہاج القرآن کی مرکزی نظامتِ دعوت کے اسکالرز کے وفد کی نائب ناظمِ اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری کی قیادت میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات۔

ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دعوتِ دین کے عملی تقاضوں اور جدید دور میں مؤثر اندازِ تبلیغ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں داعی کو علم، کردار اور جدید ذرائع ابلاغ تینوں میدانوں میں مضبوط ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محبت، تحمل، فہم اور علم کے ساتھ مصطفوی پیغام کو نوجوان نسل تک پہنچانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

انہوں نے نظامتِ دعوت کے اسکالرز کو ہدایت کی کہ وہ فکری بیداری اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے جدید انداز میں پیغامِ دین کو عام کریں تاکہ نئی نسل اسلام کی اصل روح سے روشناس ہو سکے۔

ملاقات میں مرکزی ناظمِ دعوت علامہ جمیل احمد زاہد، قاری ریاست علی چدھڑ اور دیگر معزز اسکالرز بھی شریک تھے۔

Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri Meeting Nizamt e Dawat Team Lahore

Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri Meeting Nizamt e Dawat Team Lahore

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top