کتاب کی اہمیت کبھی کم نہیں ہو سکتی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

اشاعت علم و دین میں منہاج پبلیکیشنز کی خدمات کو سراہا، خصوصی دورہ
بریگیڈیئر( ر) عمر حیات نے چیئرمین سپریم کونسل اور صدر منہاج القرآن کو بریفنگ دی

Dr Hassan and Dr Hussain Qadri Visit Minhaj Publications Printing Press Lahore

لاہور(27اکتوبر2025)چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گزشتہ روزمنہاج پبلیکیشنز کے مرکزی دفتر اور پرنٹنگ پریس کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہاکہ کتاب کی اہمیت کبھی کم نہیں ہو سکتی آج بھی تحقیقی کتب کی پذیرائی میں کمی نہیں ہوئی البتہ معیار کے حوالے سے ہر دور میں سوال و جواب ہوتا رہتا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصنیف کردہ کتب آج تمام براعظموں میں پڑھی جا رہی ہیں۔ منہاج پبلیکیشنز کا ادارہ ’’نو لاس نو پرافٹ‘‘ کی بنیاد پر خدمت دین و انسانیت کا ایک عظیم فریضہ انجام دے رہا ہےجسے تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام کی7 سو سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے اس وقت کوئی ایک بھی شخصیت ایسی نہیں ہے جس نے اتنی بڑی تعداد میں کتب تصنیف کی ہوں۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظمِ اعلیٰ منہاجُ القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور موجود تھے۔

نائب ناظم اعلیٰ بریگیڈئیر(ر) عمر حیات نے مرکزی قائدین کو پرنٹنگ کے مختلف مراحل پر بریفنگ دی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جدید عصری تقاضوں کے مطابق طباعت کے کام کو جاری و ساری رکھنے پر جملہ منتظمین کو مبارکباد دی۔ اس موقع پرانجینئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، عبدالرحمن ملک، حاجی منظور حسین، میاں غلام مرتضیٰ مرتضائی، انجینئر ثناءاللہ خان، کرنل (ر) خالد جاوید، سید امجد علی شاہ، وِنگ کمانڈر(ر) عبدالغفار، رانا محمد فیاض، محمد جواد حامد، قاضی فیض الاسلام، سید سعید شاہ، شکیل احمد طاہر اور حاجی اسلم سمیت تحریکِ منہاجُ القرآن کے دیگر مرکزی قائدین اور پرنٹنگ پریس کے تمام ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مرکزی قیادت نےنئے اشاعتی یونٹ کا افتتاح بھی کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top