پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا منہاج پبلیکیشنز کا خصوصی دورہ

چیئرمین سپریم کونسل منہاجُ القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاجُ القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج پبلیکیشنز کا خصوصی دورہ کیا۔ منہاج پریس اینڈ پبلیکیشنز کے مرکزی دفتر آمد پر نائب ناظم اعلیٰ بریگیڈیئر ر عمر حیات نے مرکزی قیادت کو ذمہ داران کے ہمراہ خوش آمدید کہا اور پرنٹنگ کے محتلف مراحل کے حوالے سے بریفنگ دی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاجُ القرآن کے پیغام کو دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچانے میں منہاج پریس اینڈ پبلیکیشنز کا کردار نہایت کلیدی حیثیت کا حامل ہے، جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصانیف کو انتہائی خوبصورتی اور اعلیٰ معیار کے ساتھ دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نئے نصب ہونے پینا فلیکس یونٹ کا افتتاح کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل نے منہاج پبلیکیشنز اینڈ پرنٹنگ پریس کے بہترین نظم و نسق پر تمام ذمہ داران کو خصوصی مبارکباد دی۔
اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ منہاجُ القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، بریگیڈیئر (ر) محمد عمر حیات، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، عبدالرحمن ملک، حاجی منظور حسین، میاں غلام مرتضیٰ مرتضائی، انجینئر ثناءاللہ خان، کرنل (ر) خالد جاوید، سید امجد علی شاہ، وِنگ کمانڈر عبدالغفار، رانا محمد فیاض، محمد جواد حامد، قاضی فیض الاسلام، سید سعید شاہ، شکیل احمد طاہر اور حاجی اسلم سمیت تحریکِ منہاجُ القرآن کے دیگر مرکزی قائدین اور پرنٹنگ پریس کے تمام ذمہ داران بھی موجود تھے۔
































تبصرہ